Friday, April 26, 2024

انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے

انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے
February 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز)ملک بھر میں انسداد پولیو مہم  کا آج چوتھا دن ہے ، محکمہ صحت کی ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف ہے ۔ پاکستان  کو ”پولیو“ سے پاک کرنے کا عزم ہے ، ”92 نیوز “ بھی مہم حصہ کا بن گیا ، پاکستان بمقابلہ پولیو“ اپنے بچوں کو اپاہج ہونے سے بچائیں ،آپ کے گھر پر کوئی دستک دے تو دروازہ ضرور کھولئے ،پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں اور پولیو کو ہرائیں ۔ ملک بھر میں پولیو مہم گزشتہ روز  سے جاری ہے ، وزیر اعظم کے  معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ   39 ملین سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے  ، مہم میں 2 لاکھ65 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں ، واضح کیا کہ پولیو کی جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔ بدقسمتی سے پاکستان چند ان ممالک میں شامل ہے جہاں ابھی تک پولیو ختم نہ ہوسکا ، پولیو بنیادی طور پر وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہو سکتی ہے  ،عموماً ایک سے پانچ سال تک کے بچوں میں یہ مرض لاحق ہو سکتا ہے۔ اگر آپ تک پولیو ٹیم  نہیں پہنچی تو فوری رابطہ کریں ،  ٹال فری نمبر  ڈبل ون ڈبل سکس  یا موبائل فون 03347776546پر رابطہ کریں۔