Saturday, April 27, 2024

انسداد ٹڈی دل کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے گی، آرمی چیف

انسداد ٹڈی دل کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے گی، آرمی چیف
June 4, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی انسداد ٹڈی دل مرکز کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق مرکز کے چیف کوآرڈینیٹر، انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے بریفنگ دی، آئی ایس پی آر کے آرمی چیف نے کہا کہ انسداد ٹڈی دل کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی انسداد ٹڈی دل مرکز کا دورہ کیا۔ مرکز کے چیف کوآرڈینیٹر، انجینئر انچیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی۔ ملک میں ٹڈی دل سے درپیش خطرات کے تدارک کیلئے اقدامات پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے قومی حکمت عملی کے تحت مرکز کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں غذائی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے موثر انسداد ٹڈی دل آپریشنز ناگزیر ہیں، ملک میں منفی معاشی اثرات کے ہر ممکن خاتمہ کیلئے کاوشیں ضروری ہیں۔ حکومت نے ٹڈی دل کے تناظر میں پہلے ہی قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔