Thursday, March 28, 2024

انسداد منی لانڈرنگ اور وقف املاک بلز مسترد ہونے کا معاملہ ، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ سامنے آگئی

انسداد منی لانڈرنگ اور وقف املاک بلز مسترد ہونے کا معاملہ ، چیئرمین سینیٹ کی رولنگ سامنے آگئی
August 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) انسداد منی لانڈرنگ اور وقف املاک بلز سینیٹ سے مسترد ہونے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ کی رولنگ سامنے آگئی۔ قومی اسمبلی نے بل 24 اگست کو منظور کئے۔ چیئرمین سینیٹ نے رولنگ میں مزید کہا وزراء نے بتایا بلز قومی سلامتی سے متعلق ہیں جن کی فوری منظوری لازم ہے۔ انہوں نے اختیارات کے بعد بلز ایوان میں پیش کیا مگر ایوان نے مسترد کیا۔ ادھر رضا ربانی کا کہنا ہے گزشتہ روز ایوان میں رولز کی خلاف ورزی ہوئی، اپوزیشن نے بل کی تحریک ہی مسترد کر دی تو سیکنڈ ریڈنگ کس رول کے تحت ہوئی؟ اگر تحریک مسترد ہو گئی تھی تو بل کیسے پیش ہوا؟ رضا ربانی نے کہا ابھی معاملہ سینیٹ تک محدود ہے لہٰذا قومی اسمبلی یا مشترکہ اجلاس کیلئے ریفر نہ کیا جائے۔ وزیراعظم اگر فٹیف سے متعلق بل خود پڑھ لیتے تو کبھی اس کی حمایت نہ کرتے۔ اس بل میں ساری قوم کو مخبر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔