Saturday, April 20, 2024

انسداد دہشتگردی کی پاک چین مشترکہ مشق دو ہزار اکیس ختم

انسداد دہشتگردی کی پاک چین مشترکہ مشق دو ہزار اکیس ختم
October 5, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) انسداد دہشتگردی کی پاک چین مشترکہ مشق دو ہزار اکیس ختم ہو گئی۔

پاکستان اور چین کے مابین مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق کی اختتامی تقریب قومی انسداد دہشتگردی مرکز، پبی میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود تھے۔ یہ شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشتگردی دائرہ کار کے تحت پہلی فوجی مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق دو مراحل پر مشتمل تھی۔ پہلا تربیتی مرحلہ متعلقہ تنظیمی رکن ممالک میں 26 تا 31 جولائی کو منعقد کیا گیا جبکہ مشق کا دوسرا مرحلہ پاکستان میں 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہا۔ مشق میں ابھرتے خطرات کے خلاف استعداد کار بڑھانے، جدت، نئی ٹیکنالوجیز پر باہمی تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔

فوجی دستوں نے دو ہفتوں کے دوران مشترکہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کی مختلف ڈرلز کیں۔ دہشتگردی کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی منصوبہ بندی سے لے کر عملدرای ، گھیراؤ اور تلاش، کمپاؤنڈ کلیئرنس، انتہائی قریب سے مقابلے کی ڈرلز بھی مشق کا حصہ تھیں۔