Friday, April 26, 2024

انسداد دہشتگردی کی عدالت کاصوفی محمد کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی کی عدالت کاصوفی محمد کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات ختم کرنے کا حکم
April 18, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مولانا صوفی محمد کے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت  محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے  خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے  اور بغاوت کے مقدمات عام عدالتوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ مولانا صوفی محمد کیس کی سماعت پشاور سینٹرل جیل کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبد الرؤف نے کی، دوران سماعت عدالت نے کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر کے خلاف مجموعی طور پر اُنیس  زیر سماعت مقدمات میں سے دہشت گردی کے سولہ مقدمات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے بغاوت، دھرنا اور کبل تھانے پر حملے کے مقدمات عام عدالتوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔