Friday, April 26, 2024

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور کرلی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور کرلی
November 12, 2020

لاہور (92 نیوز)نیب آفس میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر کی درخواست ضمانت منظور، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پانچ لاکھ روپے کے مچلکےجمع کروانے کا حکم دے دیا ۔ خواجہ عمران نذیر کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج ہے۔ دیگر لیگی ایم پی ایز اور رہنماؤں نے بھی ضمانت کے لئے انسداد دہشتگردی سے رجوع کر لیا۔

دوران سماعت خواجہ عمران نذیر کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہنگامہ آرائی اور توڑپھوڑ کا الزام درست نہیں ہے،پراسیکیوٹر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ تمام شواہد کی روشنی میں عمران نذیر کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا۔

عدالت نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا،دوسری جانب انسداددہشت گردی عدالت میں مزید لیگی ایم پی ایز اور رہنماؤں نے ضمانت کےلئے رجوع کرلیا۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے قبل از گرفتاری درخواست ضمانتوں پر سماعت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا،مسلم لیگ ن کے ایم پی ایز محمد توفیق بٹ،رانا لیاقت اور میاں رؤف نے درخواست ضمانت دائر کی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپےکے مچلکے جمع کروانے اور 16 نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔