Monday, September 16, 2024

انسداد دہشتگردی پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ڈی جی نیکٹا

انسداد دہشتگردی پر 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ڈی جی نیکٹا
March 30, 2018

 اسلام آباد (92 نیوز) ڈی جی نیکٹا احسان غنی نے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تین اپریل سے اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی پر تین روزہ عالمی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں دنیا بھر سے ماہرین ، ریسرچر، سفارتکار، صحافی اور سکالرز شرکت کرینگے ۔

 کانفرنس کے دوران ڈی جی ایم او دیشت گردوں سے مقابلے پر جبکہ صدر آزاد کشمیر نائن الیون کے اثرات پر بریفنگ دینگے ۔

 ڈی جی نیکٹا نے کہا پاکستان نے 15 سال دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی ہے، ہماری قوم،  فورسز اور ایجنسیز نے بہت قربانیاں دے کر دہشت گردی کو ختم کیا ہے، اب ہم اسلام آباد انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیررزیم فورم کے نام سے کانفرنس منعقد کرنے جا رہے ہیں جس میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں سے متعلق بین الاقوامی برادری کو آگاہ کیا جائے گا ۔

 کانفرنس میں نہ صرف پاکستان کے آئندہ چیلنجز اور خطرات پر بحث کی جائے گی بلکہ علاقائی اور عالمی استحکام پر بھی بات کی جائے گی ۔

 احسان غنی نے کہا کہ ایسی کانفرنس سالانہ بنیاد پر منعقد کروائی جائے گی جس میں دہشت گردی سے نمبٹنے کے لئے اقدامات زیر بحث لائے جائیں گے ۔

 کانفرنس سے سابق سفارتکار ، سول و فوجی ماہرین اور سیاسی شخصیات بھی خطاب کرینگی ۔