Wednesday, April 24, 2024

انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی میں سنی تحریک کے تین ٹارگٹ کلر گرفتار

انسداد دہشتگردی فورس کی کارروائی میں سنی تحریک کے تین ٹارگٹ کلر گرفتار
July 7, 2015
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی فورس  نے کراچی کے علاقے کشمیر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سنی تحریک کے  تین ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا،ملزمان بیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ایس ایس پی عثمان باجوہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سانول عرف چڑیا، حطیم اور ناصر 20 سے زائد افراد کےقتل کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزموں کے قبضے سے تین دستی بم ، ایک کلاشنکوف اور دو پستول برآمدہوئے ہیں،ملزموں کی نشاندہی پر ان کے مزید 31 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزموں نے بھتہ نہ دینے پر ایم کیوایم کے کارکنوں اور متعدد اہل تشیع افراد کو قتل کیاجبکہ تین سو سے زائد بینک ڈکیتی کی وارداتیں بھی کیں۔ ملزموں نے صدر، فیروز آباد،لائنز ایریا، اور نیپئیر کے علاقوں میں وارداتیں کیں۔ عثمان باجوہ  کا کہنا ہے کہ ملزموں کو سنی تحریک کے علاقائی عہدیدار ہدایت دیتے تھے۔