Friday, May 17, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت کی ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال قید و جرمانے کی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت کی ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال قید و جرمانے کی سزا
January 8, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمٰن لکھوی کو 15 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی، گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا۔

ذکی الرحمٰن لکھوی پر ڈسپنسری چلانے اور غیر قانونی فنڈنگ کے الزامات تھے، ذکی الرحمٰن لکھوی کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔