Thursday, September 19, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر پر مزید 7 مقدمات میں فاروق ستار سمیت دیگر رہنمائوں کو اشہتاری قرار دینے کی اجازت

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقریر پر مزید 7 مقدمات میں فاروق ستار سمیت دیگر رہنمائوں کو اشہتاری قرار دینے کی اجازت
March 6, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر پر مزید 7 مقدمات میں فاروق ستار سمیت دیگر رہنماوں کو اشہتاری قرار دینے کی اجازت دے دی۔ دو مقدمات میں ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر اور رئوف صدیقی پیش ہو گئے۔ انسداددہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد کی اشتیعال انگیز تقریر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر اور رئوف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے مقدمات میں چالیس سے پینتالیس ملزمان نامزد ہیں مگر پیش نہیں ہوتے جس پر روف صدیقی نے کہا کہ ہمیں تو تالیاں بجانے کی سزا ملی۔ عدالت پیش نا ہونے پر کیس کے تفتیشی افسر پیر علی اور ایم کیو ایم کے بیس رہنمائوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے سات مقدمات میں متحدہ رہنمائوں کو اشتہاری قرار دینے کی پولیس کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، رشید گوڈیل، خواجہ اظہار الحسن، ریحان ہاشمی اور خواتین رہنماوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔