Thursday, March 28, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نےمتحدہ قائد سمیت 11کارکنوں کو اشتہاری قرار دےدیا

انسداد دہشتگردی عدالت نےمتحدہ قائد سمیت 11کارکنوں کو اشتہاری قرار دےدیا
March 20, 2017
کراچی (92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بغاوت اور دہشت گردی کے تین مقدمات میں ایم کیوایم رہنما فاروق ستار سمیت دیگر کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی راؤ انوار کو دےدیا  ۔ عدالت نے ایم کیوایم قائد سمیت مفرور گیارہ کارکنوں کو اشتہاری قرار دےدیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے بانی قائد اور دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت  میں بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ ایم کیوایم لندن کے پروفسیر حسن ظفر عارف ، امجد اللہ سمیت دیگر کو پیش کیا گیا  ۔ آرٹلری میدان پولیس نے مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی رپورٹ پیش کردی  ۔ پولیس نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے قائد ، فاروق ستار ، عامر خان ، عارف خان ، اکرم راجپوت دیگر گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ ملزموں کی کراچی میں کوئی جائیداد بھی نہیں ہے ۔ عدالت نے مفرور قرار دیئے گئے  دو مقدمات میں ایم کیوایم قائد سمیت گیارہ ملزموں کو اشتہاری قرا ردے دیا ۔ عدالت نے فاروق ستار اور عامر خان کے رہائشی پتے ٹھیک ناہونے کی بناء پر اشتہاری قرار نہیں دیا  ۔ عدالت نے میڈیا ہاوسز پر حملے اور بغاوت کے ملیر میں درج تین مقدمات میں ایم کیوایم بانی قائد ، فاروق ستار ، عامر لیاقت حسین ، عامر خان سمیت دیگر کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی راو انوار کے سپرد کردیا  ۔ عدالت عامر امین ، عامر کرامت ، محسن انصاری اور جہانگیر کی دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور جبکہ ایم کیوایم کے فہیم ، دانش ،سبحان ،مہدی اور ناصر کی درخواست ضمانت مسترد کی ۔