Thursday, April 25, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کر لی

انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کر لی
January 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  انسداد دہشتگردی عدالت نے  حسان نیازی کی عبوری ضمانت منظور کر لی ، عدالت نے  6 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کی،عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیس میں ملزم  کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔ اس سے قبل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیس میں نامزد ملزم  بیرسٹر حسان نیازی کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی  تھی ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی آئی سی  حملہ کیس میں نامزد ملزم اور وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کی درخواست برائے عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کی تھی ۔ حسان نیازی تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے درخواست برائے عبوری ضمانت خارج کر دی  تھی ۔