Saturday, May 11, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے اسامہ ستی کیس میں اہم سوالات اٹھا دیے

انسداد دہشتگردی عدالت نے اسامہ ستی کیس میں اہم سوالات اٹھا دیے
January 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے اسامہ ستی کیس میں اہم سوالات اٹھا دیے ، عدالت نے پوچھا کہ کیا پولیس کے ہاتھوں ہلاک طالب علم ڈاکو تھا؟ کیا یہ بھی نہیں جانتے گاڑی کیسے روکتے ہیں؟ کیا تفتیشی افسر ملزموں سے ملا ہوا ہے؟۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے وقوعہ کی تصاویر نہ لینے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا ۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق مقتول کو پانچ گولیاں پیچھے سے، ایک سامنے سے لگی، عدالت نے پانچ اہلکاروں کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔