Friday, May 10, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت میں وکلاء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشتگردی عدالت میں وکلاء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
December 17, 2019
لاہور ( 92 نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے  پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار وکلاء کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں  17 ملزم وکلاء کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، وکیل ملزمان  نے کہا کہ  کل شام پولیس نے بدنیتی سے ریکارڈ اور ملزمان کو خاصی تاخیر سے عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔