Sunday, September 8, 2024

انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیراعظم اور وزراءکیخلاف استغاثہ دائر

انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیراعظم اور وزراءکیخلاف استغاثہ دائر
March 15, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف، شہباز شریف، وفاقی وزراءاور اعلیٰ پولیس افسران کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں استغاثہ دائر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عوامی تحریک کے جواد حامد نے رائے بشیر احمد کے توسط سے استغاثہ دائر کیا ہے جس میں وزیر اعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی وزراءاور پولیس افسروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں دائر کئے گئے استغاثے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی وزراءاور پولیس افسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن تمام ملزموں کو بے گناہ قرار دے کر عوامی تحریک کے کارکنوں پر ہی مقدمہ قائم کردیا گیا ہے اور یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے۔ استغاثہ میں استدعا کی گئی کہ نوازشریف، شہباز شریف، پرویزرشید، خواجہ سعد رفیق سمیت پولیس افسران کو بطور ملزمان طلب کرکے عوامی تحریک کے کارکنوں کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔