Thursday, March 28, 2024

انسداد تجاوزات سیل کا صدر ایمپریس مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

 انسداد تجاوزات سیل کا صدر ایمپریس مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن
May 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں بلدیہ عظمٰی کے انسداد تجاوزات سیل کے عملے نے ایک بار پھر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کے عملے کی جانب سے رات گئے تجاوزات کیخلاف آپریشن صدر ایمپریس مارکیٹ اور اطراف کے علاقوں سے شروع کیا گیا اس دوران رینجرز اور پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ صدر میں آپریشن کے خلاف تجاوزات قائم کرنے والوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پرانے سامان کو سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کیا گیا۔ کے ایم سی کے عملے نے بعدازاں جامع کلاتھ، بولٹن مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں بھی تجاوزات کو مسمار کیا۔