Saturday, May 18, 2024

انسداد بد عنوانی ہائی کمیشن کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری

انسداد بد عنوانی ہائی کمیشن کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری
December 6, 2017

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں انسداد بد عنوانی کمیشن کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بد عنوانی کے الزام میں گرفتار افراد میں سے بیشتر معاملہ نمٹانے پر تیار ہیں۔
سعودی پبلک پراسیکیوٹر سعود ال معجب کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ کمیشن نے پوچھ گچھ کیلئے تین سو بیس افراد کو طلب کیا۔ کرپشن الزامات پر ابھی ایک سو انسٹھ افراد زیر حراست ہیں۔
ان میں سے بعض افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ بیشتر افراد معاملہ نمٹانے پر راضی ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں ضروری کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے بتایا کہ زیر حراست افراد کی کمپنیاں اور ادارے انسداد بد عنوانی مہم کے تحت ہونے والی تحقیقات سے متاثر نہیں ہونگی۔