Sunday, September 8, 2024

انسانیت کے عظیم مسیحا عبدالستار ایدھی کی نمازجنازہ ادا ، تین توپوں کی سلامی

انسانیت کے عظیم مسیحا عبدالستار ایدھی کی نمازجنازہ ادا ، تین توپوں کی سلامی
July 9, 2016
کراچی(92نیوز)انسانیت کے عظیم مسیحا مولانا عبدالستار ایدھی کی نمازجنازہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ہے ۔ نمازجنازہ میں صدر ممنون حسین ، چیئرمین سینیٹ  میاں رضاربانی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت تینوں مسلح افراد کے سرابراہوں  نے شرکت کی ہے ۔ اس  کے علاوہ جنازہ میں سول سوسائٹی سمیت وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،قائم علی شاہ ،پی ٹی آئی رہنماوں اسد عمر ،عارف علوی ،عمران اسماعیل سمیت ایم کیو ایم لے لیڈر شپ اور ہزاروں افراد نے جنازے میں شرکت کی ہے ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو تین توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی اور سخت سکیورٹی میں تدفین کیلئے لے جایاجارہا ہے ۔ عبدالستار ایدھی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیاجائے گا ۔