Friday, April 26, 2024

انسانیت کی تلاش میں سرگرداں جانوروں کا عالمی دن

انسانیت کی تلاش میں سرگرداں جانوروں کا عالمی دن
October 5, 2020

بچہ… ایک بلی کا!

.

(پہیوں تلے کچُلی جانے والی بے زبان مخلوق کے نام)

***

.

انسان نہیں تو کیا ہو ا

دل دھڑکتا میرا بھی ہے

ما نا ، کہ جی نہیں سکتا میں تمہاری طرح

پر اس زندگی پر حق ،

میرا بھی ہے !

.

سنو۔ ۔ ۔

ٹھہرو زرا رُک جاﺅ

کچھ باتیں تم سے کرنی ہیں

باتیں ہیں احساس کی

اذیت کی ، تکلیفوں کی

خیال کی،

 لحاظ کی

انسانیت کی تلاش ، سرگرداں جانوروں ، عالمی دن

صرف ایک آنسو

اپنے بچے کی آنکھ میں

کر دیتا ہے تمہیں پریشاں

چھوٹی سی تکلیف اسکی

گزرتی ہے تم پر کتنی گراں

ہنستے، مسکراتے

کھیلتے ، کھلکھلاتے

چاہتے ہو نا اُسے دیکھنا

انسانیت کی تلاش ، سرگرداں جانوروں ، عالمی دن

.

پھر جب سواریوں پر سوار تمہیں

یہ بھی نہ پتہ چلے

روند دیتے ہو کسی بے زباں کو

بے دردی سے پہیوں تلے

تکلیف کتنی ہوتی ہوگی

لیتے آخری سانسیں اُسے

.

اور دیکھو ، ماں اسکی بھی ہے

بالکل اس ماں کی طرح

جو شاید خود بھی مر جاتی ہے

اپنے لخت جگر کو مرتا ،

دیکھتے ہوئے

.

نہیں ہوں تم جیسا

کیا اسمیں میرا قصور ہے

میں تو تخلیق ہوں اُس رب کی

جو کرتا فیصلے بہت خوب ہے

انسانیت کی تلاش ، سرگرداں جانوروں ، عالمی دن

باغوں میں جانا

پیڑوں پر چڑھنا

دیواروں پہ چلنا

چھلانگیں لگانا

یہ سب کھیل ہوئے کھیلتے

چاہتا ہوں اپنا

بچپن بیتانا

.

.

وعدہ کرو

حقِ زندگی سمجھو گے میرا

میں سانسیں لے سکوں گا

انسانیت کی تلاش ، سرگرداں جانوروں ، عالمی دن

وعدہ کرو ،

خیال رکھو گے میرا

میں پھر سے جی اٹُھوں گا!

***

شاعرِ امن