Friday, April 19, 2024

انسانیت سوز جرائم روکنے کیلئے سفارتکاری کی ضرورت ہے ، ملیحہ لودھی

انسانیت سوز جرائم روکنے کیلئے سفارتکاری کی ضرورت ہے ، ملیحہ لودھی
June 30, 2018
نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ انسانیت سوز جرائم روکنے کیلئے جنگ کی نہیں سفارتکاری کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے شہریوں کی حفاطت سےمتعلق بین الااقوامی سطح پر اقوام متحدہ کے دوہرے معیار پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور انسانیت سوز جرائم سے بچانےکیلئے دہرا معیار نہ اپنایا جائے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نےکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے انسانیت سوز مظالم بھی عالمی برادری کے سامنے ہیں۔ عالمی برادری اس پر کسی بھی قسم کے ردعمل سےگریز کرتی نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیکڑوں فلسطینیوں کا خون بہنے کے باوجود سکیورٹی کونسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ بین الااقوامی برادری فلسطین میں امن قائم کرانے میں مکمل ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جانبداری اور غیر جانبداری کے اعلی ترین معیارات پر پورا اترنے میں ناکام ہوئی۔ انہوں نے تمام شہریوں کیلئے یکساں معیار کے نفاذ کے علاوہ انہیں انسانیت سوز جرائم سے بچانےمیں دہرا معیار نہ اپنانے پر زور دیا۔