Thursday, April 25, 2024

انسانی حقوق کے سربراہ زید راد الحسین روہنگیا افراد کو انصاف دلانے کیلئے پر عزم

انسانی حقوق کے سربراہ زید راد الحسین روہنگیا افراد کو انصاف دلانے کیلئے پر عزم
December 19, 2017

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے کے سربراہ زید راد الحسین روہنگیا افراد کے خلاف ہولناک جرائم میں مصروف عمل لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پر عزم ہیں۔
بی بی سی کے مطابق ادارے کے سربراہ نےاقوام متحدہ کی کونسل کو بتایا کہ میانمار میں روہنگیا کے خلاف بڑے پیمانے پر منظم نوعیت کے ظلم و ستم کا مطلب ہے کہ نسل کشی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس امکان کو مسترد نہیں کیا کہ میانمارکی سویلین رہنما آنگ سانگ سوچی اورمسلح افواج کے سربراہ جنرل آن من لائینگ مستقبل میں نسل کشی کے الزام میں انصاف کےکٹہرے میں کھڑے ہوں گے کیونکہ ثبوتوں کیلئےتشویش بہت زیادہ ہے۔
اگست میں فوجی آپریشن کے بعد سے دسمبر کے آغاز تک میانمار سےتقریباً چھ لاکھ 50 ہزار روہنگیا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ سینکڑوں دیہات جلا دیئے گئے اور ہزاروں افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔