Friday, April 19, 2024

انسانی حقوق کی پامالیاں، یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کا بھارتی وزیرداخلہ کو خط

انسانی حقوق کی پامالیاں، یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کا بھارتی وزیرداخلہ کو خط
May 30, 2020
برسلز (92 نیوز) بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر یورپی پارلیمنٹ کو شدید تشویش لاحق ہے۔ ذیلی کمیٹی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ دیا۔ یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی چیئرمین ماری ایرنا نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا ہے جس میں  بھارت میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین ماری ایرنا نے بھارتی وزیر داخلہ کو خط میں لکھا کہ یورپی پارلیمنٹ بھارتی ایجنسی این آئی اے کی جانب سے انسانی حقوق کے نمائندوں  کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انسانی حقوق کے نمائندوں پر دہشت گردی کی دفعات لگانا ناقابل قبول اور یہ  گرفتاریاں عالمی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ماری ایرنا کا کہنا تھا  کہ یورپی پارلیمنٹ نے نوٹس کیا ہے کہ۔۔بھارت میں شہریت کے خلاف پرامن احتجاج پر حکومت کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا جارہاہے،جو ناقابل قبول ہے۔ مزید لکھا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں صفورہ زرگر،گلفشا فاطمہ،خالد سیفی،میران حیدر،شفاالرحمن،ڈاکٹر کفیل،آصف اقبال اور شرجیل امام  کو فوری رہا کیا جائے۔ یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کی چیئرمین ماری ایرنا نے خط میں امیت شاہ کو کہا کہ بھارتی حکومت کو آزادی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔