Sunday, September 8, 2024

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
July 14, 2016
لندن (ویب ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومین رائٹس نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جانب سے حالیہ تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں اورذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت ان واقعات کی غیرجانبدارانہ اورحقائق پرمبنی تحقیقات کرائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے پرتشدد واقعات میں بڑی تعداد میں لوگوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر تشویش کا اظہا رکیا اور کہا کوئی بھی قانون بھارتی حکومت کو مظاہرین پرظالمانہ تشدد اور قتل عام کی اجازت نہیں دیتا۔ کشمیری مظاہرین کی جانب سے پتھرپھینکے جانے پر بھارت کو اس بات کا کوئی اختیارنہیں کہ وہ جان لیوا طاقت کا استعمال کرے۔ انہوں نے کہا کہ بائیس سالہ برہان وانی نے آزادی کا مطالبہ کیا تھا جس کے بہت بڑی تعداد میں فالورز ہیں۔ بھارتی حکومت یونائیٹڈنیشن کے قوانین کی پاسداری کرے۔ ہیومن رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بھارتی فورسز کی جانب سے گن پیلیٹس کے استعمال کو غیرانسانی قرار دیا جس سے سیکڑوں لوگ بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی معاملات کو مزیدبگاڑنے کی وجہ بن رہی ہے۔