Friday, May 17, 2024

انسانی حقو ق کی پامالیوں کے مرتکب مودی سیڑھیاں چڑھتے منہ کے بل جا گرے

انسانی حقو ق کی پامالیوں کے مرتکب مودی سیڑھیاں چڑھتے منہ کے بل جا گرے
December 15, 2019
کان پور (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالیوں پر عالمی سطح پرتنقید کا نشانہ بننے والے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گنگا کی صفائی کے حوالے سے جائزہ مہم کے دوران سیڑھیاں چڑھتے منہ کے بل گر گئے۔ 69 سالہ بھارتی وزیر اعظم ایک روز قبل نیشنل گنگا کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت کے لیے کان پور پہنچے جہاں جلد بازی میں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل جاگرے۔ ان کے ساتھ چلنے والے سکیورٹی افسران نے فوراً انہیں سہارا دے کر اٹھایا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی سٹرھیو ں سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ مودی نیمانی گنگا منصوبے کا کشتی کے ذریعے جائزہ لینے کے بعد نیشنل گنگا کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے سیڑھیوں سے گرے ۔اس اجلاس میں 12 وزراء،9سینیٹرز اوروزیر اعلیٰ اترپردیش شریک ہوئے۔