Thursday, May 2, 2024

انسانوں کی کھانے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث نباتات کی اقسام ختم ہونے کا خطرہ ، رپورٹ

انسانوں کی کھانے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث نباتات کی اقسام ختم ہونے کا خطرہ ، رپورٹ
May 7, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) انسانوں کی کھانے اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث جانوروں اور نباتات کی دس لاکھ سے زائد اقسام ختم ہونے کا خطرہ پیدا ہونے لگا۔ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی۔ اقوام متحدہ نے تین سال کی تحقیق کے بعد اٹھارہ سو صفحات پر مشتمل سنسنی خیز رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق  دس لاکھ سے زائد نسل کے جانور اور نباتات  معدومت کے خطرے سے دو چار ہے۔ اس کی وجہ بڑھتی آبادی ،کاشتکاری کیلئے جنگلات کی کٹائی اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف  انیس سو اسی سے سنہ دو ہزار کے درمیان دس کروڑ ایکڑ جنگلات کا صفایا کر دیا گیا جبکہ صنعتی فضلے میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ۔ ہر سال تیس سے چالیس کروڑ ٹن بھاری دھاتیں، کیمیکل فضلہ اور دیگر مختلف نوعیت کے فضلے پانی میں بہاد دئیے جاتے ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ انسانوں کی خوراک کا بڑا حصہ اب گوشت اور مچھلی پر مبنی ہے۔ اس وجہ سے زمین اور سمندر میں موجود حیاتیات  میں تیزی سے کمی واقع ہورہی ہے ۔ رپورٹ ترتیب دینے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرہ ارض پر  ہونے والے مضر  اثرات کو روکا جاسکتا ہے  لیکن اس کیلئے انتہائی نوعیت کے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔