Thursday, April 25, 2024

انسانوں کی فوٹوکاپی ....چین ڈر گیا ؟

انسانوں کی فوٹوکاپی ....چین ڈر گیا ؟
December 2, 2015
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ انسانوں کی کلوننگ کے لئے تیار ہیں لیکن انسانی کلوننگ پر عوام کے شدید ردعمل کا خوف ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں کلوننگ کے حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری بنانے والے سائنسدان ژیاﺅ چن نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں کی کلوننگ کی اجازت مل جائے تو ان کی فیکٹری سے زیادہ بہتر سہولیات کہیں نہیں۔ بندروں کی کامیاب کلوننگ کے بعد انسانی کلوننگ صرف ایک قدم کے فاصلے پر ہے لیکن وہ عوام کے شدید ردعمل کے ڈر سے ابھی ایسا کچھ نہیں کر رہے۔ ژیاﺅ چن کا کہنا ہے کہ ابھی تک بچوں کے حوالے ایک ہی آپشن ہے کہ وہ کچھ ماں جیسے ہوں اور کچھ باپ جیسے لیکن کلوننگ کی صورت میں تین آپشن دستیاب ہوں گے۔ پہلا ففٹی ففٹی یعنی آدھا ماں اور آدھا باپ جیسا‘ دوسرا مکمل ماں جیسا‘ تیسرا ہو بہو باپ جیسا۔ ژیاﺅ چن کا کہنا ہے کہ عوام اس بات کو سمجھیں کلوننگ پاگل پن نہیں ایک حقیقت ہے۔ سائنسدان کوئی عجیب مخلوق نہیں جو لیبارٹریوں میں لیب کوٹ پہنے۔ بند دروازوں کے پیچھے عجیب و غریب تجربات کرتے رہتے ہیں۔