Friday, April 26, 2024

انسانوں کو توانائی میں بدل کر دوسرے سیارے پر بھیجنا ممکن ہے: سائنسدان

انسانوں کو توانائی میں بدل کر دوسرے سیارے پر بھیجنا ممکن ہے: سائنسدان
December 20, 2015
لندن (ویب ڈیسک) راکٹ ایجاد ہوا تو کہا گیا کہ انسان کیلئے اس سے زیادہ تیز رفتار کا حصول ممکن نہیں ہے۔ اس وقت یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ کوئی شے راکٹ سے بھی زیادہ تیز ہو سکتی ہے مگر بہت کم عرصے میں انسان نے تیزرفتاری میں اپنے ہی بنائے ریکارڈ توڑ دیے اور اب ایسا ہی ایک اور محیرالعقول مفروضہ ممکن ہونے کو ہے۔ سائنسدانوں نے قرار دیا ہے کہ سٹارٹریک فلموں کی طرح انسانوں کو توانائی میں بدل کر ایک سے دوسرے سیارے پر بھیجنا ممکن ہے اور آئندہ چند عشروں میں ہم اپنی آنکھوں سے ایسا ہوتا دیکھیں گے۔ ٹیلی پورٹیشن کا یہ عمل اس صدی کے آخر تک انسانی دسترس میں ہو گا اور انسانوں کو پلک جھپکتے میں ایک سے دوسری جگہ بھیجا جا سکے گا۔ سائنسدانوں نے کوانٹم ٹیلی پورٹیشن کے ذریعے ایٹمی ذرات کو ایک سے دوسری جگہ بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور بہت جلد مادے کی مزید پیچیدہ قسم یعنی مالیکیول کو کامیابی سے ٹیلی پورٹ کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔ پہلا مالیکیول ٹیلی پورٹ کرنے کے بعد اگلے مرحلے میں چاند کی سطح پر بڑی اشیائ، جانور اور آخرکار انسان بھی بھیجے جاسکیں گے لیکن یہ عمل قدم بہ قدم آگے بڑھے گا۔