Wednesday, April 24, 2024

انسان کو چاند پر قدم رکھے 50 برس بیت گئے ‏

انسان کو چاند پر قدم رکھے 50 برس بیت گئے ‏
July 17, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) انسان کو چاند پر قدم رکھے پچاس برس بیت گئے ، امریکا میں اپالو الیون مشن کی گولڈن جوبلی تقریبات کا اہتمام کیا گیا واشنگٹن مونومنٹ پر پروجیکٹر کی مدد سے سیچرن فائیو راکٹ کا امیج بنایا گیا ، رات کی تاریکی میں تاریخی عمارت اصل راکٹ کا منظر پیش کرنے لگی۔ [caption id="attachment_232188" align="alignnone" width="500"]انسان ‏ چاند پر قدم ‏ ‏50 برس بیت گئے ‏ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز امریکا ‏ اپالو الیون ‏ گولڈن جوبلی ‏ مونومنٹ ‏ پروجیکٹر ‏ سیچرن فائیو راکٹ ‏ تاریخی عمارت ‏ نیل آرمسٹرانگ ‏19 انسان کو چاند پر قدم رکھے 50 برس بیت گئے ‏[/caption] نیل آرمسٹرانگ پہلے انسان تھے جنہوں نے چاند پر قدم رکھا، انہوں نے یہ کارنامہ  1969 میں سر انجام دیا۔جولائی 1969 میں اپالو 11 کا وہ  تاریخی مشن تھا جس میں انہیں چاند پر اترنا تھا ، آرمسٹرانگ اور ان کے ساتھی بزایلڈرن  چاند کی سطح پر اترے اور وہاں ڈھائی گھنٹے گزارے جبکہ مائیکل کولنز  کمانڈ ماڈیول کے ذریعے مدار میں گردش کرتے رہے۔ اس دوران میں دونوں خلا بازوں نے چاند کی سرزمین کا جائزہ لیا، تصاویر لیں اور مٹی اور پتھروں کے نمونے جمع کیے۔ دونوں نے چاند کی سطح پر امریکی جھنڈا  لہرانے کے علاوہ ایک لوح بھی نصب کی جس پر درج تھا کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں سیارہ زمین سے آکر انسان نے پہلی مرتبہ قدم رکھا اور جو پوری انسانیت کے لئے  امن کا پیغام لے کر یہاں آیا نیل آرم سٹرانگ نے جب پہلی بار چاند پر قدم رکھا تو اسکی زبان سے یہ الفاظ نکلے ایک آدمی کے لئے یہ ایک چھوٹا سا قدم ہے ، لیکن انسانیت کے لئے یہ ایک عظیم چھلانگ ہے ۔