Friday, May 17, 2024

انسان کشتیاں جلا کر نکلنے سے ہی کامیاب ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان

انسان کشتیاں جلا کر نکلنے سے ہی کامیاب ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان
April 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ انسان کشتیاں جلا کر نکلنے سے ہی کامیاب ہوتا ہے، پارٹی ملک کوکرپشن سے پاک کرنے کیلئے بنائی۔

پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت پوری قوم کو پارٹی کے یوم تاسیس پر مبارک باد دیتا ہوں۔ ان کے سامنے رسول اکرمﷺ کی حیات طیبہ تھی، مقصد امیر اور غریب کے لیے ایک قانون ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم وسائل کی کمی کی وجہ سے تباہ نہیں ہوتی کرپشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ کرپشن قوموں کو تباہ کرتی ہے جب اوپر کا طبقہ کرپشن کرتا ہے۔

انہوں نے کہا، پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے 25 سال جدوجہد کی۔ میرے ہار نہ ماننے کی دو وجوہات ہیں، جو آخری گیند تک لڑتا ہے اسے ہار بھی ہرا نہیں سکتی۔ انسان کامیاب تب ہوتا ہے جب کامیابی کے لیے کشتیاں جلا کر نکلے۔

وزیراعظم مزید بولے پارٹی کے قیام کا مقصد ملک کو کرپشن سے پاک کرنا تھا، میرے سامنے رسول اکرمﷺ کی حیات طیبہ تھی، میری جدوجہد کا مقصد امیر اور غریب کے لیے ایک قانون کرنا ہے۔ بہت کم سیاستدان ہوتے ہیں جو سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں۔