Monday, September 16, 2024

انسان کا ضمیر اور دامن صاف ہو تووہ ڈرتا نہیں : قادر پٹیل

انسان کا ضمیر اور دامن صاف ہو تووہ ڈرتا نہیں : قادر پٹیل
April 12, 2016
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما قادر پٹیل 14 ماہ کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے ہیں مگر ان کے استقبال کیلئے پی پی کا کوئی رہنما ائیرپورٹ نہیں پہنچا۔ 92 نیوز نے سب سے پہلے قادرپٹیل کی وطن واپسی کی خبربریک کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق قادر پٹیل نے عدالت سے ایک ہفتے کی حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے اور وہ عزیزبلوچ کیس میں اہم گواہ ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ وہ ہر حال میں قانون کا سامنا کریں گے۔ انسان کا ضمیر اور دامن صاف ہو تووہ ڈرتا نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک پر بھروسہ کرتے ہوئے خود کو سامنے لایا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نجانے ڈاکٹر عاصم کو کیا یاد آگیا کہ میرا نام لے لیا تاہم تفتیش کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ قادر پٹیل نے کہا کہ وہ حفاظتی ضمانت کرا کر آئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم سے سات آٹھ سال میں ایک یا دوبار ملاقات ہوئی۔ ان کا سامنا کرنے دیں دودوھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔