Saturday, May 11, 2024

انس حقانی کی سربراہی میں طالبان وفد کی سابق صدر حامد کزئی، عبداللہ عبداللہ سے ملاقات

انس حقانی کی سربراہی میں طالبان وفد کی سابق صدر حامد کزئی، عبداللہ عبداللہ سے ملاقات
August 18, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں حکومت سازی کیلئے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد کی سابق صدر حامد کزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی۔

 اشرف غنی کے بھائی اور کوچی گرینڈ جرگہ کے سرابرہ حشمت غنی منظر عام پر آگئے۔ انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ طالبان گلبدین، کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کے بجائے تمام گروپوں سے رابطے کریں، یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اشرف غنی مشرق وسطیٰ میں ہوسکتے ہیں۔

تاجکستان میں افغان سفارتخانے نے اشرف غنی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مددمانگ لی۔ افغان سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سابق افغان صدر ملک سے فرار ہوتے ہوئے عوام کا پیسہ لوٹ کر لے گئے، سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللہ محب اور فضل محمود قومی مجرم ہیں۔

ادھر امریکا کی جانب سے افغانستان کے 9.4 ارب ڈالر کے ذخائر منجمد، ملک شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا۔ امریکا معمول میں خصوصی طیارے کے ذریعے 250 ملین ڈالر افغانستان بھیجا کرتا تھا۔ غیر ملکی کرنسی نہ ہونے کے باعث افغان کرنسی کی قیمت مزید گر جائے گی۔