Sunday, May 12, 2024

اندرونی اختلافات کے باعث ن لیگ سندھ دو حصوں میں تقسیم

اندرونی اختلافات کے باعث ن لیگ سندھ دو حصوں میں تقسیم
September 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) مسلم لیگ ( ن ) سندھ اور کراچی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور صوبے میں پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے ۔ اختلافات کے باعث مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی ڈویژن کے الگ الگ فیصلے سامنے ا ٓگئے  ،  ن لیگ سندھ نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ور کرز کنونشن کرنے کا اعلان کیا ہے تو کراچی ڈویژن کی جانب سے دو ماہ کے لئے رکنیت سازی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ 15ستمبرکو کراچی کے ضلع ملیر،21ستمبرکوضلع وسطی،22ستمبرکو ضلع نوابشاہ،28ستمبرکوضلع جنوبی کراچی اور29ستمبرکوحیدرآبادمیں ورکرکنونش منعقد کیا جائے گا۔ 6اکتوبرکو کنری ضلع عمرکوٹ اور13اکتوبرکو ضلع لاڑکانہ میں بھی ورکرکنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔ دوسری جانب  کراچی ڈویژن کے صدر محمد سلمان خان کے مطابق انہوں نے کراچی میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا ہے ، اس کے بعد الگ سے کراچی کے تمام اضلاع میں ورکز کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔