Thursday, May 9, 2024

اندرون ملک تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی

اندرون ملک تمام پروازوں میں کھانے اور مشروبات پر پابندی
November 26, 2020

کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر این سی اوسی نے سخت ہدایات جاری کردیں ہیں جس کے تحت دوران پرواز مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم نہیں کی جائیں گی۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن، پی آئی اے سمیت تمام نجی ایئرلائنز اور چارٹرڈ پروازیں اس پر مکمل عملدرآمد کریں گی۔ تمام ایئرپورٹس منیجرز، اے ایس ایف، این سی او سی کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرانے کرائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرواز کے عملے اور مسافروں کو ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تمام ایئرلائنز اپنی پروازوں میں مسافروں کے ماسک کا استعمال لازمی یقینی بنائیں گی اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گی۔