Monday, May 13, 2024

اندرون لاہور بھاٹی گیٹ میں بجلی کی لٹکتی بوسیدہ تاریں عوام کیلئے خطرہ بن گئیں

اندرون لاہور بھاٹی گیٹ میں بجلی کی لٹکتی بوسیدہ تاریں عوام کیلئے خطرہ بن گئیں
July 5, 2020
لاہور (92 نیوز) اندرون لاہور بھاٹی گیٹ کے مختلف گلی ، بازاروں میں لٹکتی بوسیدہ اور ننگی تاریں عوام کے لئے خطرے کی علامت بن گئیں۔ انتہائی نچلی سطح پر لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔ باغوں کے شہر لاہور کے اکثر علاقے مسائل کا گڑھ بننے لگے، اندرون لاہور ہو یا پوش علاقے جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے۔ گھروں سے گزرتے ہائی وولٹیج تار اور ایک ایک کھمبے پر بیسیوں میٹر اور وہاں سے نکلتے تاروں کے گچھے شہریوں کے مسائل میں اضافے کا باعث بننے لگے۔ شہری کہتے ہیں بے ہنگم تاروں کا نشانہ بن کر کبھی کوئی جھلس جاتا ہے تو کبھی کسی کی موت واقع ہو جاتی ہے، متعدد مرتبہ شکایات کر چکے ہیں لیکن متعلقہ ادارے لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں۔ شہر کے پوش علاقوں میں جابجا لٹکتے بجلی کے تار انتظامیہ کی نااہلی کا ثبوت ہے،بارہا شکایات کے باوجود انتظامیہ کا ٹس سے مس نہ ہونا کسی بڑی حادثے کا باعث بن سکتا ہے۔