Thursday, May 9, 2024

اندرون شہر کا "توا پیس" نہیں کھایا سمجھو کچھ نہیں کھایا

اندرون شہر کا "توا پیس" نہیں کھایا سمجھو کچھ نہیں کھایا
September 23, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور کے روایتی کھانوں کی لذت ہی نرالی، جس نے اندرون شہر کا"توا پیس" نہیں کھایا سمجھو کچھ نہیں کھایا، دیسی مصالحوں میں تیار کردہ کوزین کا الگ ہی مزہ ہے، زندہ دلان لاہور کہتے ہیں توا پیس سے بڑھ کر چٹخارے دار کچھ نہیں، ہفتے میں ایک دن چٹخارہ لاہوریوں کی عادت بن گئی ہے۔ توا پیس اندرون شہر کی پہچان بن گیا من بھاتے کھانوں کی تلاش لوگوں کو اندرون شہرکھینچ لاتی ہے، ٹیکسالی چوک کے چٹخارہ ہاﺅس پر رات گئے شہریوں کا رش رہتا ہے ،دور دور سے آنے والوں کی نظرانتخاب تواپیس پرآکرٹھہرجاتی ہے۔ چکن پیسز کو نمک، کالی مرچ لگاکر10 منٹ بعد باربی کیو کیا جاتا ہے، اس کے بعد دہی میں شامل مخصوص مصالحہ جات میں توے پر پکایا جاتا ہے، آخر میں شامل کردہ سبز مرچ اس سوغات کو مزید دلکش اور لذیذ بناتی ہے۔ دکاندار کہتے ہیں لوگ ان کا تیاری کردہ تو پیش بے حد پسند کرتے ہیں،ضرورت سے زیادہ مصالحہ دار خوراک صحت کے لیے مناسب تو نہیں البتہ ہفتح میں ایک مرتبہ چٹخارہ شہریوں کا شوق ہے۔