Friday, March 29, 2024

اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار
July 26, 2020
کراچی (92 نیوز) اندرون سندھ کے کئی شہروں میں بادل برس پڑے۔ تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص، سیہون شریف، نوابشاہ سمیت بدین اور اس کی ساحلی پٹی میں جم کے بادل برسے۔ صبح سے شدید گرمی اور حبس کے بعد  شام ڈھلے اندورن سندھ میں بادل برس پڑے، موسلادھار بارش سے ہر شے دھل سی گئی، موسم خوشگوار ہوا تو شہریوں نے سکھ کا سانس لیا لیکن بجلی کی معطلی نے ان کا مزہ پھیکا کردیا حیسکو کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سیہون شریف، نوابشاہ سمیت بدین اوراس کی ساحلی پٹی میں مینا جم کے برسا۔ سڑکیں زیرآب آئیں توگلیاں تالاب کی شکل اختیار کرگئیں۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سندھ کے جنوب مشرق میں بارش برسانے والا سسٹم زور پکڑ رہا ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں 27 جولائی تک ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔