Friday, May 17, 2024

اندرون سندھ کی ڈسپنسریاں بھوگ بنگلوں کا منظر پیش کرنے لگیں

اندرون سندھ کی ڈسپنسریاں بھوگ بنگلوں کا منظر پیش کرنے لگیں
January 31, 2019
ٹنڈو الہ یار( 92 نیوز) سائیں سرکار کے صحت کے دعوے کھوکھلے نکلے۔ اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں بننے والی ڈسپنسریاں بھوت بنگلوں میں تبدیل ہوگئیں ۔ اندرون سندھ میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں  جس سے   پرائیویٹ اسپتالوں کے وارے نیارے ہوگئے۔سندھ میں صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی پر آئے روز صوبائی اسمبلی میں بھی بات ہوتی  رہتی ہے۔ ستمبر 2012 میں اس وقت کی پیپلزپارٹی کی ایم این اے  شمشاد ستار بچانی کی جانب سے گاؤں قاضی نور محمد لغاری یوسی مسن میں گورنمنٹ میڈیکل ڈسپنسری کا افتتاح کیا تھا جوکہ اب تک ایک دن بھی عوام کے لئے نہیں کھولی گئی ۔ مذکورہ بلڈنگ کی کھڑکیاں دروازے چوری ہو گئے جبکہ ڈسپنسری کی بلڈنگ بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگی۔ اندرون سندھ میں صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام آج بھی مشکل سے اپنا علاج پرائیویٹ اسپتالوں اور عطائی ڈاکٹروں سے کروانے پر مجبور ہیں ۔