Tuesday, May 21, 2024

اندرون سندھ بارشوں کو ایک ماہ بیت گیا، برساتی پانی تاحال نکالا نہ جاسکا

اندرون سندھ بارشوں کو ایک ماہ بیت گیا، برساتی پانی تاحال نکالا نہ جاسکا
October 4, 2020
کراچی (92 نیوز) اندرون سندھ بارشوں کو ایک ماہ بیت گیا ،،برساتی پانی نہ نکالا جاسکا، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، عمرکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا پانی تاحال موجود ہے۔ اسی پانی میں ڈوب کر آج چار اموات ہوئیں۔ ایک طرف عوام مشکلات سے دوچار ہیں تو دوسری طرف حکومت صرف سیاست میں مصروف ہے۔ اندرون سندھ بارشوں کو ایک ماہ بیت گیا، تباہی کے نشانات جوں کے توں، میرپور خاص، سانگھڑ، بدین، عمر کوٹ جہاں جائیں تباہی کے آثار نظر آتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد دربدر ہیں، آشیانے برساتی ریلے میں بہہ گئے ہر طرف بارشوں کا پانی ہے، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوچکیں، مکانات پانی میں ڈوبے پڑے ہیں، سسکتے انسان، بلکتے جانور، بھوک اور پیاس سے نڈھال عوام، سروں پر چھت نہیں، عوام جائیں تو جائیں کہاں۔ عمر کوٹ میں بیس سالہ لڑکی بارش کے پانی میں بہہ کر جاں بحق ہو گئی۔ نوشہروفیروز میں بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوئے، سجاول میں بچہ برساتی پانی میں ڈوب کر چل بسا۔ حلیم عادل شیخ کہتے ہیں بلاول بھٹو تحریکوں کے بجائے متاثرہ علاقوں کا پانی نکلوائیں۔ راشن کا وعدہ کرنے والے سیاست میں مصروف، اندرون سندھ کے باسی حسرت کی تصویر بن گئے۔