Monday, May 6, 2024

اندرون اور بیرون ملک اثاثے 4 فیصد سود پر ظاہر کیے جاسکتے ہیں ، حفیظ شیخ

اندرون اور بیرون ملک اثاثے 4 فیصد سود پر ظاہر کیے جاسکتے ہیں ، حفیظ شیخ
May 14, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا اندرون اور بیرون ملک اثاثے 4 فیصد سود پر ظاہر کیے جاسکتے ہیں۔ پبلک آفس ہولڈرز اور اہل خانہ اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا اثاثے ظاہر کرنے کی شرط یہ ہے کہ وہ کسی بینک اکاؤنٹ میں رکھے جائیں، رئیل اسٹیٹ کے سوا تمام اثاثوں پر 4 فیصد ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا جو لوگ پیسہ بیرون ملک ہی رکھنا چاہتے ہیں انہیں 6 فیصد ادا کرنا ہو گی، بے نامی اکاؤنٹ ہولڈرز بھی مقررہ مدت سے پہلے اپنا دھن سفید کرسکتے ہیں۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا ہرپاکستانی ایمنسٹی اسکیم میں حصہ لینے کا اہل ہے لیکن ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری عہدہ رکھنے والوں اور اہلخانہ پر پابندی ہوگی۔ انعامی بانڈز اور بیئررسرٹیفکیٹ کلیئر نہیں ہو سکیں گے۔ حفیظ شیخ نے کہا سفید کرایا گیا دھن کسی پبلک آفس ہولڈر کو منتقل یا گفٹ نہیں کیا جاسکے گا۔ غلط بیانی فائدہ کالعدم ہو جائے گا۔ کسی کے کوائف منظرعام پر نہیں لائے جائیں گے۔