Friday, April 26, 2024

انجیلا مرکل کا چوتھی بار جرمن چانسلر کا انتخاب لڑنے کا اعلان

انجیلا مرکل کا چوتھی بار جرمن چانسلر کا انتخاب لڑنے کا اعلان
November 21, 2016

برلن (ویب ڈیسک) انجیلا مرکل چوتھی بار جرمن چانسلر بننے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ انہوں نے یہ اعلان کرسچین ڈیمو کریٹک یونین کے ہیڈکوارٹرز میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی میں انتخابات آئندہ سال موسم خزاں میں ہوں گے۔ پناہ گزینوں سے متعلق پالیسی کے تنازع پر انجیلا مرکل کی مقبولیت میں کمی آئی ہے لیکن اب بھی چانسلر شپ کے لیے انہیں بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہے۔

کرسچین ڈیموکریٹک یونین کا چانسلر شپ کے انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سے مقابلہ ہو گا۔ رواں سال کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی کو علاقائی انتخابات میں اے ڈی ایف ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ اگر انجیلا مرکل آئندہ سال انتخابات جیت گئیں تو وہ جنگ عظیم کے بعد چار بار اس عہدے پر منتخب ہونے کا ہلمٹ کوہل کا ریکارڈ برابر کر دیں گی۔