Friday, April 26, 2024

انجیلا مرکل اور بھارتی وزیراعظم کا ہنیوور تجارتی میلے کا دورہ

انجیلا مرکل اور بھارتی وزیراعظم کا ہنیوور تجارتی میلے کا دورہ
April 14, 2015
برلن (ویب ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہنیوور تجارتی میلے کا دورہ کیا۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے تجارتی میلے میں بھارت سمیت ستر ممالک کے نمائش کنندگان شریک ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے جدید ٹیکنالوجی کے کئی سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں پر رکھی گئی مصنوعات کے بارے میں سوالات بھی کئے۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہنیوور میلے کے تحت بھارتی کاروباری افراد کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ جرمنی کی تکنیکی بہتری سے فائدہ اٹھائیں۔ سالانہ ہنیوور میلے کا آغازاتوار کے دن ہوا تھا۔