Tuesday, April 23, 2024

 انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کر دیا

 انجمن تاجران نعیم میر گروپ نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف یکم اگست کو احتجاج کا اعلان کر دیا
July 24, 2015
لاہور(92نیوز)آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میرگروپ نےٹرانزیکشن پرعائدودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف یکم اگست کوملک گیراحتجاج کااعلان کرلیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہورمیں آل پاکستان انجمن تاجران کےتاجرکنونشن میں ملک بھرسےنمائندوں نے شرکت کی اوراپنی اپنی تجاویزپیش کیں۔ اجلاس میں تاجروں نےمشترکہ طورپریکم اگست کوملک گیرہڑتال کافیصلہ کیا،تاجروں کاکہناتھاکہ ستائیس جولائی کواسحاق ڈارکےساتھ مذاکرات ضرور ہونگے،تاہم ناکامی کی صورت میں احتجاج کیاجائیگا۔ تاجروں نے ملک بھرکی دیگرتاجرتنظمیوں کوبھی  مشترکہ جدوجہدکی دعوت دی ۔ اجلاس میں  میں تاجروں کاکہناتھاکہ لوڈشیڈنگ نےپہلے کاروبارتباہ کررکھاہے ،اوپرسےودہولڈنگ ٹیکس نےرہی سہی کسربھی پوری کردی،تاجرکنونشن میں تمام صوبائی اورمقامی قیادت نے شرکت کی۔