Sunday, May 5, 2024

انجمن تاجران شمالی وزیرستان کے مطالبات تسلیم ، دھرنا ختم

انجمن تاجران شمالی وزیرستان کے مطالبات تسلیم ، دھرنا ختم
April 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) شمالی وزیرستان کے تاجروں کے زخموں پر مرہم رکھ دیا گیا ۔ مذاکرات کامیاب ہوئے تو پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے کیمپ ختم ہو گیا ۔ انجمن تاجران شمالی وزیرستان کے مذاکرات کامیاب ہوئے تو کئی روز سے اسلام آباد میں جاری احتجاجی کیمپ پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ ختم  ہو گیا ۔ جبکہ تاجر رہنما  اجمل بلوچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کی۔ دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ وہ قبائلی بھائیوں کے مسائل سننے پر پاک فوج کے مشکور ہیں ۔۔ جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لا کر ہی ترقی و خوشحالی آ سکتی ہے  دیر پا امن اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا ۔قبائلی عوام کی معاشی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں غیر یقینی پھیلانے والی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔۔ یہ ہمارا گھر ہے ملکر مسائل کو حل کر یں گے ۔۔بائیس اپریل کو تاجر رہنماؤں ،فوجی اور سول حکام کے  مابین ملاقات ہو گی ۔ملاقات میں تاجروں کے  حقیقی مسائل کے حوالے سے  امور پر بات ہو گی ۔۔