Saturday, April 20, 2024

انجلیک کیربر نے سٹٹگارٹ گراں پری اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، ووزنیاکی کو تین چھے، چھے ایک اور سات پانچ سے شکست دی

انجلیک کیربر نے سٹٹگارٹ گراں پری اوپن ٹینس کا ٹائٹل جیت لیا، ووزنیاکی کو تین چھے، چھے ایک اور سات پانچ سے شکست دی
April 27, 2015
جرمنی (ویب ڈیسک) جرمنی کی ٹینس اسٹار انجلیک کیربر نے سٹٹگارٹ گراں پری اوپنٹینس کے فائنل میں ڈنمارک  کیرولین ووزنیاکی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ جرمنی میں ہونے والے سٹٹگارٹ گراں پری اوپن ٹینس  کے فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی نے  پہلے سیٹ میں میزبان ملک  کی عالمی نمبر چودہ کھلاڑی کو چھ تین سے شکست دی۔ پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد انجلیک کیربر نے شاندار واپسی کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو چھے ایک سے زیر کیا اور پھر تیسرے سیٹ میں سات پانچ سے کامیابی حاصل کر کے سیزن میں دوسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ انجلیک کیربر کا رواں سیزن کا یہ  مسلسل دوسرا ٹائٹل ہے جبکہ مجموعی طور پر پانچ ٹائٹل  اپنے نام کر چکی ہیں۔ کیربر کیلئے رواں ہفتہ اس لئے بھی یاد گار ہے کہ اس نے ٹورنامنٹ کے پچھلے راؤنڈز میں ٹاپ سیڈ ماریہ شیراپوا اور نمبر چھے کھلاڑی ایکٹرینا مکارووا کو بھی شکست دی۔