Thursday, March 28, 2024

انجلینا جولی کا بریڈ پٹ سے علیحدگی کا فیصلہ

انجلینا جولی کا بریڈ پٹ سے علیحدگی کا فیصلہ
September 20, 2016
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے رومانوی جوڑے  کی کہانی  بھی روایتی انجام کو پہنچ گئی ۔ انجلینا جولی  نے  بریڈ پٹ سے علیحدگی کا فیصلہ  کر لیا، چھ بچے بھی مانگ لئے۔ تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ کی  حسینہ  انجلینا جولی اور بریڈ کی قربتوں کا آغاز  دو ہزار پانچ میں ہوا ۔ اس تعلق کی ابتدا  بریڈ اور جنیفر آنسٹن  کے راستے جدا ہو نےسے ہوئی  ۔  میڈیا نے جب سوال کرنا  شروع کئے تو دونوں نے  ٹال مٹول سے کام لیا ۔  آخر کار دو ہزار چھ میں انجلینا نے  بتا دیا کہ وہ بریڈ  پٹ کو اپنی زندگی میں شامل کر چکی ہیں۔ دونوں نے دو ہزار بارہ میں منگنی کا اعلان کیا اور دو ہزار چودہ میں دونوں ایک ہو گئے  بالی وڈ کا ہر کیمرا  مین ، ہر صحافی ان کی ہر خبر کے پیچھے ہوتا تھا ، لیکن دو برسوں میں ہی اس رومانوی جوڑے کو نظر لگ گئی اور انجلینا جولی نے بریڈ سے علیحدگی کی درخواست دے دی ہے ۔   یوں ہالی ووڈ فلم نگری کی  یہ کہانی بھی روایتی انجام کو پہنچ گئی ۔