Friday, April 26, 2024

انجلینا جولی سمیت متعدد اداکاراؤں کا پروڈیوسر ہاروی وائن پر ہراساں کرنے کا الزام

انجلینا جولی سمیت متعدد اداکاراؤں کا پروڈیوسر ہاروی وائن پر ہراساں کرنے کا الزام
March 3, 2019
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی اداکارہ انجلیناجولی سمیت متعدد معروف اداکاراؤں نے ہالی وڈ کے معروف پروڈیوسر ہاروی وائن سٹین کیخلاف ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ پروڈیوسر پر کچھ خواتین کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے الزامات سامنے آئے تو معروف اداکارائیں انجلینا جولی اور گیونتھ پالٹرو بھی یہی الزامات لے کر سامنے آ گئیں۔ معروف اداکاراؤں کی جانب سے بھی ایسے الزامات سامنے آنے کے بعد سابق امریکی باراک اوباما، مشیل اوباما اور ہیلری کلنٹن نے اپنی پارٹی کا ایک بڑا مالی سپورٹر ہونے کے باوجود ہاروی وائن کیخلاف الزامات کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔