Sunday, May 5, 2024

انجلینا جولی اور سلویسٹر اسٹالون کی نئی فلموں کے ٹریلر جاری

انجلینا جولی اور سلویسٹر اسٹالون کی نئی فلموں کے ٹریلر جاری
May 14, 2019
 لاس انجلس (92 نیوز) ہالی ووڈ کے اولڈ سپر اسٹارز ایک بار پھر اسکرین پر جلوے بکھیرنے کو تیارہیں ۔ انجلینا جولی اور سلویسٹر اسٹالون کی نئی فلموں کے ٹریلر جاری کر دئیے۔ دونوں فلمیں رواں برس ہی ریلیز کی جائیں گی۔ معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے مداحوں کا طویل انتظار ہوا ختم۔ پانچ سال کے وقفے کے بعد انکی پسندیدہ اداکارہ پھر جادوگرنی  کے روپ میں فلم میلی فیشنٹ ، مسٹری آف ایول کے سیکوئل میں جلوہ گر ہونگی۔ رواں سال 18 اکتوبر کو ریلیز ہونیوالی فلم میں اداکارہ ایلی فیننگ بطور  شہزادی ارورا جلوہ گر ہوں گی۔  انجلینا جولی ، سلویسٹر اسٹالون ، فلموں ، ٹریلر اور اب کچھ ذکر معروف ایکشن ہیرو سلویسٹر اسٹالون المعروف ریمبو کا ،جو فلم اسکیپ پلان تھری ،،دی ایکسٹریکٹرزThe Extractors: Escape Planمیں  ڈیو بٹیسٹا کے ہمراہ پہلی مرتبہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی  رے برسن )سلویسٹر اسٹالون (اور انکے ساتھیوں کے گرد گھومتی ہے جوایک ہائی ٹیک جیل  بنانے والے شخص کیخلاف برسر پیکار نظر آتے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم دو جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔