Friday, April 26, 2024

انتیس شعبان کو ماہ رمضان کا چاند دکھنے کا امکان: محکمہ موسمیات

انتیس شعبان کو ماہ رمضان کا چاند دکھنے کا امکان: محکمہ موسمیات
May 29, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) محکمہ موسمیات نے انتیس شعبان کو ماہ رمضان کا چاند دکھنے کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر مطلع صاف رہا تو ساحلی علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے انتیس شعبان چھے جون کو ماہ رمضان کے چاند دیکھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے اگر موسم صاف رہا اور بادل اور گردآلود ہوائیں نہ ہوئیں تو ملک کے ساحلی علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلی اعداد وشمار تین جون تک ملک بھر سے لئے جائینگے۔ دوسری جانب ایک ہی روز روزہ رکھنے کے حوالے سے وزارت مذہبی امور نے کوششیں شروع کی ہیں تاہم وزارت مذہبی امور کو محکمہ اوقاف خیبر پختونخواہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سیکرٹریٹ ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے اکتیس مئی کو مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ اجلاس مشکل ہے۔ نئی صورتحال کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کے احکام نے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔