Friday, April 26, 2024

انتہائی مطلوب دہشتگرد الیاس حاجی  گل  تین ساتھیوں سمیت ہلاک

انتہائی مطلوب دہشتگرد الیاس حاجی  گل  تین ساتھیوں سمیت ہلاک
June 10, 2015
بنوں(92نیوز)سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس آپریشن میں مطلوب دہشتگرد الیاس حاجی گل کوتین ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا ہے، الیاس گل دہشتگردی کے کئی واقعات میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آرکے مطابق انٹیلی جنس آپریشن بنوں اور شمالی وزیرستان سرحد پر سپن خوڑہ کے علاقے میں کیا گیا۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کئے گئے  آپریشن میں الیاس حاجی گل کے تین ساتھی بھی مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد الیاس گل دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا اور سکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔