Thursday, May 2, 2024

انتہائی اقدام کی صورت میں پورے صوبے کے اسپتالوں کو لاک ڈاؤن کر دیں گے ، ہڑتالی ڈاکٹروں

انتہائی اقدام کی صورت میں پورے صوبے کے اسپتالوں کو لاک ڈاؤن کر دیں گے ، ہڑتالی ڈاکٹروں
May 18, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت اور ڈاکٹروں میں ٹھن گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے حکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی تو پورے صوبے میں اسپتالوں کو لاک ڈاؤن کردیں گے۔ خیبر پختونخوا  حکومت اور  ڈاکٹروں کے  مابین کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے  او پی ڈیزہر حال میں  کھولنے کا اعلان کر دیا ہے اور او پی ڈیز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو کام سے روکنے والوں کے ساتھ  آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ حکومت نے صوبہ بھر کے  اسپتالوں کی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کر دیئے ہیں ۔ دوسری جانب ڈاکٹرز بھی پیچھے ہٹنے  کے لئے تیار نہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے انتہائی اقدام کی صورت میں پورے صوبے کے اسپتالوں کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا  ہے ۔ محکہ صحت خیبر پختونخوا نے ٹرانسفر ہونے والے ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جو تبادلہ ہونے کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے۔ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹروں کو ملازمت سے برخاست کرنے اور ان کی جگہ نئی بھرتیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔